گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ کا فیصلہ عمران خان کریں گے،علی امین گنڈاپور

گلگت بلتستان کی محرومیوں کو دور کریں گے، کسی کو بھی اعتراض ہے تو الیکشن ٹریبونل جائیں، وفاقی وزیر

منگل 24 نومبر 2020 16:50

گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ کا فیصلہ عمران خان کریں گے،علی امین گنڈاپور
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 نومبر2020ء) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر وگلگت بلتستان علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ کافیصلہ وزیراعظم عمران خان کریں گے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ سیاست میں جوڑ توڑ ہمارا حق ہے، بلاول گلگت آیا تو ہمارا بھی جواز بنا یہاں آنیکا۔علی امین گنڈاپور نے کہا کہ گلگت بلتستان کی محرومیوں کو دور کریں گے، کسی کو بھی اعتراض ہے تو الیکشن ٹریبونل جائیں۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور نواز لیگ مسائل حل کرنے میں مکمل ناکام ہوچکی ہیں، سندھ میں بچوں کی ویکسین تک موجود نہیں، تھر میں بھوک سے لوگ مر رہے ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں