آصف زرداری کیخلاف ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس پر سماعت دو دسمبر تک ملتوی

بدھ 25 نومبر 2020 15:56

آصف زرداری کیخلاف ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس پر سماعت دو دسمبر تک ملتوی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 نومبر2020ء) احتساب عدالت میں سابق صدر آصف زرداری کیخلاف ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفر نس پر سماعت دو دسمبر تک ملتوی کر دی گئی ۔

(جاری ہے)

بدھ کو احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے ریفرنس کی سماعت کی ،نیب پراسیکیوٹر عرفان بولا، گواہ عمران محمود عدالت میں پیش ہوئے ،آصف زرداری ، عبد الغنی مجید کی ایک روز حاضری سے استشنی کی درخواست منظو رکرلی ،نیب گواہ عمران محمود کے بیان پر وکیل ارشد تبریز نے جرح کی جس کے بعد کیس کی سماعت 2 دسمبر تک ملتوی کر دی گئی ،آئندہ سماعت پر بھی نیب گواہ عمران محمود کے بیان پر وکیل ارشد تبریز کی جرح کریں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں