وزیر اعظم عمران خان بدھ کوگلگت بلتستان کا دورہ کریں گے

ہفتہ 28 نومبر 2020 15:50

وزیر اعظم عمران خان بدھ کوگلگت بلتستان کا دورہ کریں گے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2020ء) وزیر اعظم عمران خان بدھ کوگلگت بلتستان کا دورہ کریں گے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور، سیف اللہ نیازی بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے، وزیر اعظم گلگت بلتستان کابینہ کی حلف بردادی تقریب میں شرکت کریں گے، گلگت بلتستان کابینہ کی حلف برداری تقریب بدھ کو ہوگی،وزیر اعظم عمران خان نے گلگت بلتستان کابینہ کی تشکیل کی منظوری بھی دیدی،راجہ محمد زکریا ، حاجی شاہ بیگ، جاوید مناوا ، وزیر سلیم ، راجہ اعظم کابینہ میں شامل ہونگے فتح اللہ ، راجہ ناصر عباس، سہیل عباس، شمس لون کو بھی کابینہ میں شامل کرلیا گیا، وزیراعظم دورہ گلگت بلتستان کے دوران وزیر اعلیٰ اور کابینہ ارکان سے ملاقاتیں کریں گے ،وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کا انتخابی عمل 30 نومبر بروز پیر کومکمل ہوجائے گا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں