سابق وزیراعظم میرظفراللّٰہ جمالی حیات ہیں، نواسی سینیٹر ثناء جمالی

پیر 30 نومبر 2020 23:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2020ء) سابق وزیر اعظم میر ظفر اللّٰہ جمالی کی نواسی سینیٹر ثناء جمالی نے کہا ہے کہ ظفر اللّٰہ خان جمالی حیات ہیں، ان کی صحت یابی کے لیے دعا کی اپیل ہے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں سینیٹر ثناء جمالی نے کہا کہ میر ظفر اللّٰہ جمالی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔انہوں نے کہا کہ ظفر اللّٰہ جمالی کی صحتیابی کے لیے دعا کی اپیل کرتے ہیں۔ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم میر ظفر اللّٰہ جمالی وینٹی لیٹر پر ہیں، ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ میر ظفر اللّٰہ جمالی کا بلڈ پریشر 90، 60 ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں