محکمہ سیاحت میں کرپشن کرنے والے ملزم روشن علی کناسرو سمیت 5 ملزمان کی عبوری ضمانے میں توسیع

منگل 1 دسمبر 2020 13:50

محکمہ سیاحت میں کرپشن کرنے والے ملزم روشن علی کناسرو سمیت 5 ملزمان کی عبوری ضمانے میں توسیع
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2020ء) سپریم کورٹ نے محکمہ سیاحت میں کرپشن کرنے والے ملزم روشن علی کناسرو سمیت 5 ملزمان کی عبوری ضمانے میں توسیع کر دی۔ منگل کو جسٹس عمر عطابندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

وکیل نثار مجاہد نے کہاکہ ملزم الطاف میمن کے وکیل کو کرونا ہو گیا ہے،مجھے بھی کوونا ہوا تھا اس لیے کیس کی تیاری کے لیے وقت درکار ہے،عدالت میری مکمل صحت یابی تک مناسب وقت دے،5 ملزمان عبوری ضمانت پر ہیں ملزم ڈاکڑ عبدالفاتح کو بھی عبوری ضمانت دی جائے۔

عدالت نے ملزم ڈاکٹر عبدالفاتح کی عبوری ضمانت منظور کر لی۔عدالت نے دیگرملزمان الطاف حسین، روشن علی کناسرو، غلام مرتضی دائود پوتو، محمد اعظم اور عبدالمجید سومرو کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی۔عدالت نے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں