لیفٹیننٹ جنرل (ر) بلال اکبر کو سعودی عرب میں سفیر تعینات کرنے کی وجہ سامنے آ گئی

پاکستان نے سعودی عرب میں سفارتی تعلقات کو مزید مضبوط اور مستحکم بنانے کے لئے بلال اکبر کو تعینات کیا ہے،عسکری پس منظر سے تعلق رکھنے والے بلال اکبر انتہائی قابل اور پیشہ ورانہ امور پر مہارت رکھنے والے آفیسر ہیں

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 20 جنوری 2021 12:48

لیفٹیننٹ جنرل (ر) بلال اکبر کو سعودی عرب میں سفیر تعینات کرنے کی وجہ سامنے آ گئی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 جنوری 2021ء) : لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ بلال اکبر کی بطور سفیر تعیناتی سے پاک سعودی تعلقات کو فروغ ملے گا۔وفاقی حکومت نے سعودی عرب میں لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر کو اپنا سفیر مقرر کر دیا ہے۔اس سے قبل راجہ علی اعجاز بطور سفیر دو سال تک خدمات سرانجام دیتے رہے۔نئے سفیر کی تعیناتی سے دونوں ممالک کے درمیان سفارتی، معاشی ،فوجی اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ ملے گا ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان نے سعودی عرب میں سفارتی تعلقات کو مزید مضبوط اور مستحکم بنانے کے لئے لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ بلال اکبر کو تعینات کیا ہے،عسکری پس منظر سے تعلق رکھنے والے بلال اکبر انتہائی قابل اور پیشہ ورانہ امور پر مہارت رکھنے والے آفیسر ہیں۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ حکومت پاکستان نے لیفٹیننٹ جنرل(ر) بلال اکبر کو سعودی عرب میں اپنا نیا سفیر مقرر کردیا ہے اس سے قبل راجہ علی اعجاز دو سال تک وہاں بطور پاکستانی سفارتکار اپنی خدمات سرانجام دیتے رہے ہیں ۔

واضح رہے کہ سعودی عرب اور پاکستان دونوں کے سفیروں کا پس منظر فوج سے ہے، پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید ال مالکی کا تعلق سعودی نیوی سے ہے۔سفارتی ذرائع کے مطابق سفراء کا تقرر دونوں ممالک کے مابین مضبوط تعلقات کا مظہر ہے، اب سفارتکاری کے علاوہ دونوں ممالک کے درمیان معاشی، فوجی اور سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے۔بلال اکبر چیئرمین پی او ایف (پاکستان آرڈیننس فیکٹری) واہ کینٹ کی حیثیت سے خدمات انجام دیتے رہے۔تمبر 2019 میں انہیں چیئرمین پی او ایف تعینات کیا گیا تھا جس کے بعد وہ اپنی ڈیوٹی سرانجام دیتےرہے۔ پاک فوج کے تھری اسٹار رینک لیفٹیننٹ جنرل کی ایک تصویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں انہیں مال روڈ لاہور پر سائکلنگ کرتے بھی دیکھا گیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں