پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی سمیت سب ہم سے خوش ہیں

استعفے ہمارا آخری آپشن ہے جسے ضرور استعمال کریں گے، سینیٹ انتخابات آگئے اس لیے استعفے کا آپشن ملتوی کر دیا۔ پیپلز پارٹی رہنما نبیل گبول

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 26 جنوری 2021 11:23

پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی سمیت سب ہم سے خوش ہیں
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 جنوری 2021ء) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئیر رہنما نبیل گبول نے کہا کہ پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی سمیت سب ہم سےخوش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ استعفے ہمارا آخری آپشن ہے جسے ضرور استعمال کریں گے۔ اُن کا کہنا تھا کہ سینیٹ انتخابات آگئے ہیں اس لیے استعفے کا آپشن ملتوی کر دیا۔

نبیل گبول کا کہنا تھا کہ آئینی طریقہ کار کے مطابق حکومت ہٹانے کے لیے مختلف آپشنز ہیں۔ مختلف آپشنزکے تحت حکومت کے خلاف تحریک چلا رہے ہیں جب کہ پی ڈی ایم کی دیگرجماعتوں سے مل کرلائحہ عمل مرتب کررہے ہیں ہم نے کہا کہ سینیٹ الیکشن مل کرلڑتے ہیں، مسلم لیگ ن ہماری بات سمجھ گئی۔ پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے سمجھداری کا مظاہرہ کیا۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ ن کی حالت قابل رحم ہے، پیپلزپارٹی کی گذشتہ 12 سال سے سندھ میں حکومت ہے، پیپلزپارٹی اپنی حکومت کیوں قربان کرے گی؟ اُن کا کہنا تھا کہ ہم توپہلے دن سے کہہ رہے تھے اپوزیشن استعفے نہیں دے گی، آہستہ آہستہ ان کی تحریک ''ووٹ کوعزت دو'' کا نعرے میں منتقل ہو جائے گی ، انہوں نے کہا کہ یہ سینیٹ الیکشن بھی لڑیں گےاوربلدیاتی انتخابات بھی لڑیں گے۔

جبکہ مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی نے کہا کہ ہر جدوجہد میں مسلم لیگ ن پی ڈی ایم کے ساتھ کھڑی ہے۔ تمام فیصلے پی ڈی ایم کےپلیٹ فارم سےہی ہوتے ہیں۔ نہال ہاشمی نے کہا کہ جیل میں شہبازشریف سے لوگ ملاقات کے لیے جاتے ہیں۔ نوازشریف سے لندن میں رابطے کیے جا رہے ہیں۔ عمران خان بد نصیب وزیراعظم ہیں جن سے اپوزیشن بات نہیں کرنا چاہتی۔ نوازشریف جو نام لیتے ہیں وہ غلط ہے ، ہم سلیکٹرز غیرملکی قوتوں کوکہتے ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں