حکومت جاپان کی جانب سے پولیو ویکسین کی خریداری کے لیے مزید 4.57 ملین ڈالرکی منظوری

عالمی برادری کے تعاون سے پاکستان بہت جلد پولیو فری ملک بن جائے گا، ڈاکٹر فیصل سلطان کی گفتگو

بدھ 27 جنوری 2021 16:57

حکومت جاپان کی جانب سے پولیو ویکسین کی خریداری کے لیے مزید 4.57 ملین ڈالرکی منظوری
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2021ء) حکومت جاپان کی جانب سیپولیو ویکسین کی خریداری کے لیے مزید 4.57 ملین ڈالرکی منظوری دے دی گئی ، گرانٹ سی2021 کی پولیو مہمات کے لئے ویکسین کی خریداری ہوگی،حکومتِ جاپان اور یونیسیف،جائیکااور یونیسیف کے درمیان معاہدے پر دستخط ہوئے ہیں۔ معاون برائے صحت کے مطابق ملک سے پولیو کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے،حکومت نے کورونا وبا کے دوران بھی انسدادِ پولیو مہمات کا کامیابی سے انعقاد کیا۔

ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہاکہ حکومتِ پاکستان، جاپانی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کرتی ہے،عالمی برادری کے تعاون سے پاکستان بہت جلد پولیو فری ملک بن جائے گا۔ جاپانی سفیر ایچ ای میٹسوڈا نے کہاکہ فرنٹ لائن ورکرز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،مشترکہ کوششوں سے پولیو سے پاک پاکستان کا ہدف حاصل کرلیں گے۔

(جاری ہے)

سربراہ جائیکا شیگے کی فوروٹا نے کہاکہ اسلام آباد- گرانٹ سے پولیو سے بچاؤ کی ویکسین کی خریداری ہوگی،حکومتِ جاپان سے ملنے والی گرانٹ سے انسدادِ پولیو مہمات میں بہتری آئے گی-سربراہ یونیسیف ایڈا گریما کے مطابق حکومتِ جاپان پولیو کے خاتمے کیلئے 1996 سے پاکستان کے ساتھ تعاون کررہا ہے،حکومت جاپان اب تک 226.37 ملین ڈالر پولیو کے خاتمے کیلئے امداد کر چکا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں