اسد قیصر نے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کے ممبر قومی اسمبلی آغا رفیع اللہ سے وضاحت طلب کرلی

وضاحتی مراسلہ کی کاپی پی پی ہی پی کے پارلیمانی لیڈر بلاول بھٹو زرداری کو بھی بھجوا دی گئی ہ

جمعرات 25 فروری 2021 23:41

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2021ء) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کے ممبر قومی اسمبلی آغا رفیع اللہ سے وضاحت طلب کرلی ۔ جاری اعلامیہ کے مطابق اسپیکر اسد قیصر نے ممبر اسمبلی بیگم شاہین سیف اللہ طورو کی تحریری شکایت پر وضاحت طلب کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وضاحتی مراسلہ میں آغا رفیع اللہ سے کہا گیا کہ وہ اپنے اوپر لگائے گئے الزامات پر اپنے موقف سے سات دن میں اگاہ کریں۔

(جاری ہے)

وضاحتی مراسلہ کی کاپی پی پی ہی پی کے پارلیمانی لیڈر بلاول بھٹو زرداری کو بھی بھجوا دی گئی ہے خاتون ایم این اے نے 2 فروری کو اسمبلی کے اجلاس کے دوران آغا رفیع اللہ پر توہین آمیز الفاظ بولنے کا الزام عائد کیا ہے،خاتون ممبر اسمبلی نے نے اسپیکر قومی اسمبلی سے اسمبلی کے قواعد کی متعلقہ دفعات کے مطابق تادیبی کارروائی کی درخواست کی ہے ، خاتون ایم این اے کا موقف ہے کہ اس طرح کے توہین آمیز رویہ پر خاموشی آختیار کرنا ان رجحانات کی حمایت کرنے کے مترادف ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں