سیاحت کا فروغ ، یکم جون سے سکردو کے لیے فلائٹس بحال کرنے کا اعلان

تمام متعلقہ اداروں کے تعاون سے ہی سیاحت کو فروغ حاصل ہو سکتا ہے ، معاون خصوصی زلفی بخاری

Sajid Ali ساجد علی اتوار 7 مارچ 2021 16:45

سیاحت کا فروغ ، یکم جون سے سکردو کے لیے فلائٹس بحال کرنے کا اعلان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 07 مارچ 2021ء) سیاحت کے فروغ کے لیے حکومت نے یکم جون سے سکردو کے لیے فلائٹس بحال کرنے کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے کہا ہے کہ یکم جون سے سکردو کے لیے فلائٹس حال ہو جائیں گی ، تاہم سیاحت کے فروغ میں نجی اداروں کا اہم کردار ہے، کیوں کہ تمام متعلقہ اداروں کے تعاون سے ہی سیاحت کو فروغ حاصل ہو سکتا ہے۔

اس کے علاوہ قومی ایئر لائن نے نے موسم بہار کی آمد پر سیر و سیاحت کے شوقین افراد کیلئے کرایوں میں نمایاں کمی کردی۔ تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی جانب سے موسم بہار کی آمد پر اندرون ملک سفر کرنے والوں کیلئے خصوصی کرائے متعارف کرائے گئے ہیں ، جن کے تحت کراچی ، اسلام آباد اور کراچی ، لاہور کے فضائی سفر کے لیے کرایوں پر خصوصی رعایت دی گئی ہے ، جس کے بعد 20 کلو سامان لے جانے کی رعایت کے ساتھ یکطرفہ کرایہ 7 ہزار5 سو روپے اور 40 کلوسامان کے ساتھ یہ کرایہ 8 ہزار 5 سو روپے ہوگا ، نئے کرایوں کا اطلاق فوری طورپر ہوگا۔

(جاری ہے)

ترجمان پی آئی اے کے مطابق کرایوں میں کمی موسم بہارکے موقع پرعوام کو سفری سہولیات میں آسانیاں دینے کی غرض سے کی گئی ہے کیوں کہ اس موسم میں عوام کی بڑی تعداد سیر و سیاحت کی غرض سے اندرون ملک سفر کرتی ہے۔ دوسری جانب قومی ایئرلائن (پی آئی اے) نے جنوبی پنجاب اور رحیم یارخان کیلئے پروازوں کا آپریشن بحال ‏کرنے کا اعلان کر دیا ، اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ پی آئی اے کی کراچی سے رحیم یارخان اور کراچی ہفتہ وار 2 پروازیں آپریٹ کی جائیں گی ، پی آئی اے کی جانب سے رحیم ‏یارخان کے لئے یکطرفہ کرایہ 8800 روپے مقرر کیا گیا ہے۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق کورونا وائرس کی صورتحال میں قدرے بہتری آنے کے بعد دیگر پروازیں بھی آپریشنل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ، کوروناکےباعث چترال کیلئے معطل کی گئیں پروازیں بحال کر دیں جبکہ ‏لاہور تا اسلام آباد پروازیں بھی شروع کر دی گئی ہیں ، اسلام آباد لاہور کیلئے ہفتہ وار 3 پروازیں آپریٹ کی جائیں گی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں