اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس کل طلب

دو ہفتے کے بعد ہونے والیای سی سی اجلاس میں 20 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائیگا

منگل 9 مارچ 2021 15:18

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس کل طلب
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مارچ2021ء) اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس کل بدھ کو طلب کر لیا گیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اجلاس وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت ہو گا ،دو ہفتے کے بعد ہونے والیای سی سی اجلاس میں 20 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا ، اجلاس میں یوٹیلیٹی سٹور پر رمضان ریلیف پیکیج کی منظوری دی جائے گی،خریف کی فصلوں کیلئے یوریا کھاد کی ضروریات کا جائزہ لیا جائیگا،طورخم سے کپاس کی درآمد کی اجازت ایجنڈے میں شامل ہیں جبکہ پیٹرولیم مصنوعات پر آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور ڈیلرز مارجن پر نظر ثانی شامل ہیں، بجلی پیداواری کمپنیوں کے فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز پر بھی فیصلہ کی منظوری دی جائے گی،وزارت بجلی نیب کی طرف سے آئی پی پیز کے ساتھ معائدوں پر تحقیقات پر بریفنگ دے گی،مختلف وزراتوں کیلئے ٹیکنیکل گرانٹس کی منظوری بھی دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں