موجودہ ملکی حالات، وزیراعظم کا آج قوم سے اہم خطاب کا امکان

وزیراعظم موجودہ صورتحال پر عوام کو اعتماد میں لیں گے،گستاخانہ خاکوں کے اقدام کے خلاف حکومتی اقدامات سے آگاہ کریں گے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 19 اپریل 2021 13:15

موجودہ ملکی حالات، وزیراعظم کا آج قوم سے اہم خطاب کا امکان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 19 اپریل2021ء) وزیراعظم عمران خان کا موجودہ صورتحال پر آج قوم سے خطاب کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق خطاب کے وقت کا تعین مرکزی قیادت کی مشاورت سے کیا جائے گا۔ خطاب میں وزیراعظم موجودہ صورتحال پر عوام کو اعتماد میں لیں گے۔وزیراعظم گستاخانہ خاکوں کے اقدام کے خلاف حکومتی اقدامات سے آگاہ کریں گے۔ عمران خان تمام حقائق سے قوم کے سامنے رکھیں گے ۔

وزیر اعظم اپنے خطاب میں قومی لائحہ عمل سے بھی آگاہ کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان نے ملک میں امن و امان اور سیاسی صورتحال پر پارٹی قیادت اور سینیئر وزراء سے مشاورت کا فیصلہ کرلیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے آج تین اہم اجلاس طلب کرلئے ہیں جن میں بڑے فیصلے کریں گے ، جن میں وزیر اعظم کالعدم مزہبی تنظیم اور امن و امان پر مشاورت کریں گے ، اس دوران وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید بریفنگ دیں گے جب کہ دیگر صوبائی اور وفاقی حکام بھی شریک ہوں گے ، پنجاب کے حکام لاہور واقعے سے متعلق رپورٹ بھی اجلاس میں پیش کریں گے اور وزیراعظم عمران خان کو کالعدم مذہبی جماعت سے مذاکرات میں پیش رفت کے بارے میں بھی آگاہ کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

وسری طرف وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ چند سیاسی و دینی جماعتیں اسلام کا نام استعمال کرکے ملک کو نقصان پہنچاتی ہیں کیوں کہ کئی سیاسی و دینی جماعتیں اسلام کو غلط استعمال کرتی ہیں ، یہ ملک اسلام کے نام پر بنا تھا لیکن ملک میں بدقسمتی سے مذہبی اور سیاسی جماعتیں مذہب کو غلط استعمال کرتی ہیں ، یہ جماعتیں اسلام کواستعمال کرکےملک کونقصان پہنچادیتی ہیں ، کیوں کہ پاکستان میں توڑ پھوڑ سے مغر بی ممالک کو کوئی نقصان نہیں پہنچ رہا ۔

انہوں نے کہا کہ ہماری قوم سب سے زیادہ دین سے اور حضرت محمد ﷺ سے پیار کرتی ہے، یقین دلاتاہوں دنیاکے دیگرممالک کوساتھ ملا کر مہم چلائیں گے اور میری مہم کے ذریعے ہم ہمیشہ کے لیے اس مسئلے کا حل نکالیں گے ، ناموس رسالت ﷺ کے تحفظ کے لیے ہم سب ایک ہیں ، میری مہم کا حصہ بنیں، نبی ﷺ کا پیغام پوری دنیا میں پہنچائیں گے ، یقین دلاتا ہوں کہ ہم ایسی مہم چلائیں گے اور مل کر ایسے اقدامات کریں گے کہ مغرب آقا ﷺ کی شان میں گستاخی کا سوچ بھی نہیں سکے گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں