شہباز شریف سے سینٹ میں اپوزیشن لیڈر یوسف رضا گیلانی اور اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر مولانا اسد کی ملاقات

موجودہ حکومت نے افسوسناک رویوں سے پارلیمانی روایات اور اقدار مجروح کیں،اپوزیشن رہنمائوں کا اظہار خیال

منگل 15 جون 2021 22:58

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2021ء) پاکستان مسلم لیگ(ن)کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف سے سینٹ میں اپوزیشن لیڈر سید یوسف رضا گیلانی اور جے یو آئی (ف)کے قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر مولانا اسد نے ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

سید یوسف رضا گیلانی اور مولانا اسد نے شہباز شریف کو تقریر سے روکنے، بجٹ کاپیاں اپوزیشن پر پھینکنے اور بدکلامی کے حکومتی رویہ کی شدید مذمت کی۔

اپوزیشن رہنمائوں نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت نے افسوسناک رویوں سے پارلیمانی روایات اور اقدار مجروح کیں۔اپوزیشن رہنما نے کہا کہ ایوان میں حکومتی ارکان کی گالم گلوچ آج پوری قوم نے دیکھی۔شہباز شریف نے اپوزیشن چیمبر میں آمد اور یک جہتی کے اظہار پر سید یوسف رضا گیلانی اور مولانا اسد کا شکریہ ادا کیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں