پی آئی اے کی پہلی ایئر سفاری پرواز اسلام آباد سے روانہ ہوگئی

13 ممالک کی شہریت رکھنے والے 91 مسافر سوار، وفاقی وزیر حماد اظہر بھی شامل

ہفتہ 19 جون 2021 22:03

پی آئی اے کی پہلی ایئر سفاری پرواز اسلام آباد سے روانہ ہوگئی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2021ء) قومی ایئر لائن پی آئی اے کی پہلی ایئر سفاری پرواز اسلام آباد سے روانہ ہوگئی۔ایئر سفاری پرواز 13 ملکوں کی شہریت رکھنے والے 91 مسافروں کے ساتھ روانہ ہوئی جس میں بہت کثیر تعداد میں غیر ملکی مہمان شریک ہیں۔غیر ملکی سیاح پاکستان کے حسین پہاڑی سلسلوں کو دیکھنے کیلئے جوش و خروش کا اظہار کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر بھی ذاتی حیثیت سے سیاحوں میں شامل ہیں۔ایئر سفاری کا یکطرفہ سفری دورانیہ ایک گھنٹے ہوگا، سیاحوں کو بلند ترین پہاڑوں کے ٹو، نانگا پربت، براڈ پیک ، دنیا کے بلند ترین گلیشیئرز و جھیلوں کی فضائی سیر کرائی جائیگی۔ایئر سفاری کالام، جھیل سیف الملوک، ناگاپربت، کے ٹو سے گزر کر اسکردو میں لینڈ کرے گی۔ایئر سفاری سکردو شہر میں دو گھنٹے قیام کریگی، مسافروں کو خصوصی بسوں کے ذریعے سیاحتی مقام شنگریلا لے جایا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں