کشمیریوں نے وقت سے پہلے عمران خان کے حق میں فیصلہ سنادیا، مرا دسعید

مودی اورسجن جندال کو گھر بلانے والے کشمیر پر کچھ نہیں بول سکتے، جنہیں کلبھوشن کانام لیتے شرم آتی تھی وہ کشمیری عوام کامقدمہ نہیں لڑ سکے، وفاقی وزیر

ہفتہ 24 جولائی 2021 15:37

کشمیریوں نے وقت سے پہلے عمران خان کے حق میں فیصلہ سنادیا، مرا دسعید
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جولائی2021ء) وفاقی وزیرمراد سعید نے کہا ہے کہ کشمیریوں نے وقت سے پہلے عمران خان کے حق میں فیصلہ سنادیا ہے، ہم کشمیرکے ذریعے ایک اچھاپیغام دینا چاہتے ہیں۔وزیراعظم کے آزادکشمیرمیں جلسے سے متعلق وفاقی وزیرمرادسعید نے اپنے بیان میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے کشمیر میں تاریخی جلسہ کیا، کشمیریوں نے وزیراعظم اورپی ٹی آئی امیدواروں کومثالی محبت دی۔

مراد سعید نے کہا کہ آزاد کشمیر میں ن لیگ حکومت ہے، ایک لفظ کارکردگی پر نہیں بول سکے، مودی اورسجن جندال کو گھر بلانے والے کشمیر پر کچھ نہیں بول سکتے، جنہیں کلبھوشن کانام لیتے شرم آتی تھی وہ کشمیری عوام کامقدمہ نہیں لڑ سکے۔وفاقی وزیر نے مسلم لیگ ن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بھارت جاکرحریت رہنماؤں کی بجائے کاروباری شخصیات سے رابطے رکھے، ن لیگ کی انتخابی مہم عمران خان سے شروع ہوکرعمران خان پرختم ہوئی، نہ صحت، نہ تعلیم نہ روزگاراورنہ ہی سیاحتی پالیسی ، پانی کے مسائل، بجلی ، انفراسٹرکچر، پولیس ریفارمز پر کوئی بات کی گئی۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ کشمیریوں نے وقت سے پہلے عمران خان کے حق میں فیصلہ سنا دیا ہے، انتخابات میں حکومتی وسائل کے استعمال کا بیانیہ ن لیگ کیخلاف جاتا ہے، آزاد کشمیر میں حکومت اور وزیراعظم مسلم لیگ ن کاہے، بری کارکردگی کے باعث ن لیگ کوووٹ سے پہلے شکست نظرآ رہی ہے۔مراد سعید نے کہا کہ ن لیگ انتخابات میں اشتعال اورانتشارپھیلانا چاہتی ہے، کارکنان سے کہاہے پرامن رہیں ہم بھاری اکثریت سے جیتیں گے، حکومتی وزرا ء پر فائرنگ میں ن لیگ کے عہدیداران شامل تھے، وزیراعظم آزادکشمیرکافوکل پرسن فائرنگ کے واقعے میں شامل تھا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم کشمیرکے ذریعے ایک اچھاپیغام دینا چاہتے ہیں ، عمران خان کشمیریوں کا سفیربن کر مقدمہ عالمی سطح پرلڑ رہے ہیں، صحت، انفراسٹرکچر اور کمیونی کیشن کے نظام میں بہتری لانا چاہتے ہیں،کشمیری نوجوانوں کو کامیاب جوان پروگرام سے آگے بڑھانا چاہتے ہیں

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں