لاک ڈائو ن ، لاک ڈائون ، لاک ڈائون ،،زراداری صاحب آپ کیا چاہتے ہیں،اسد عمر

جو انڈیا میں ہوا وہ تباہی دنیا نے دیکھی ،برائے مہر بانی کرونارسپانس کو سیاست کی نظر نہ کیا جائے،وزیر منصوبہ بندی کا ٹویٹ

ہفتہ 31 جولائی 2021 22:57

لاک ڈائو ن ، لاک ڈائون ، لاک ڈائون ،،زراداری صاحب آپ کیا چاہتے ہیں،اسد عمر
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 جولائی2021ء) وزیر منصوبہ بندی اسدعمر نے کہا ہے کہ لاک ڈائو ن ، لاک ڈائون ، لاک ڈائون ،،زراداری صاحب آپ کیا چاہتے ہیں ،جو انڈیا میں ہوا وہ تباہی دنیا نے دیکھی ،برائے مہر بانی کرونارسپانس کو سیاست کی نظر نہ کیا جائے۔ٹویٹر پر اپنے بیان میں اسد عمر نے کہا کہ بلاول زرداری کا کہنا ہے کہ جو بھارت میں ہوا اگر کراچی میں ہوا تووزیر اعظم ذمہ دار ہیں۔

انہوں نے کہاکہ زراداری صاحب آپ کیا چاہتے ہیں ،جو انڈیا میں ہوا وہ تباہی دنیا نے دیکھی،انڈیا میں کروڑوں لوگوں کو غربت میں دھکیل دیا گیا جو آج تک غربت سے نکالنے نہیں جا سکے ،انڈیا کی معیشت 7فیصد سکڑ گئی ۔انہوں نے کہا کہ زرداری صاحب نے پچھلے سال آپ نے ایک اجلاس میں مجھے کہا تھا کہ آپ امپیریل سٹڈی پر یقین رکھتے ہیں جس نے ایک ہی دن میں پاکستان میں 78 ہزار اموات کی پیش گوئی کی تھی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ یہ واضح طور پر ایک ایسا موضوع ہے جسے آپ اچھی طرح نہیں سمجھتے،برائے مہر بانی کرونارسپانس کو سیاست کی نظر نہ کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ زندگی اور معاش دونوں کی حفاظت کے وزیر اعظم عمران خان کے ویژن پر مبنی حکمت عملی نے بہترین نتائج پیدا کیے۔انہوں نے کہاکہ ہندوستانی معیشت آزادی کے بعد سے بدترین سال تھا،اسو قت کرونا سے ہندوستان میں اموات پاکستان سے 3 گنا زیادہ ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں