رحمان ملک نے یوم شہدائے پولیس کے موقع پر شہداء کو خراج عقیدت

شہداء قوم کے ہیرو و فخر ہیں جنکی لازوال قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیگی، رحمان ملک

بدھ 4 اگست 2021 13:09

رحمان ملک نے یوم شہدائے پولیس کے موقع پر شہداء کو خراج عقیدت
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2021ء) سابق وزیرداخلہ سینیٹر رحمان ملک نے یوم شہدائے پولیس کے موقع پر شہداء کو خراج عقیدت،تحسین و سلام پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہداء قوم کے ہیرو و فخر ہیں جنکی لازوال قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیگی۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ یوم شہدا پولیس کے موقعہ پر پولیس کے شہدائ و انکے بہادر اہل خانہ کو سلام پیش کرتا ہوں، شہداء قوم کے ہیرو و فخر ہیں جنکی لازوال قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیگی۔

انہوںنے کہاکہ شکست و ذلت دھشتگردوں, سفاک قاتلوں و جرائم پیشہ عناصر کا مقدر ہے، آج کا دن دھشتگردوں اور جرائم پیشہ افراد سے نفرت و پولیس سے محبت کے اظہار کا دن ہے۔ رحمان ملک نے کہاکہ شہداء سے محبت انکے بچوں و خاندان کا ریاست کیطرف سے کفالت اور بھرپور خیال رکھنا ہے، پولیس کی شہداء کا مالی امداد بڑھایا جائے اور انکے بچوں کو پولیس میں ملازمتیں دی جائے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں