پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر واویلا کرنے والوں کے ادوارمیں ان پر ٹیکسز کی شرح52فیصد تک رہی،وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب کا ٹویٹ

جمعہ 17 ستمبر 2021 14:52

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر واویلا کرنے والوں کے ادوارمیں  ان پر ٹیکسز ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2021ء) :وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ ‏پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر واویلا کرنے والوں کے ادوارمیں پٹرولیم مصنوعات پر ٹیکسز کی شرح52فیصد تک رہی،ایک سال کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں عالمی سطح پر 80 فیصد تک اضافہ ہوا،حکومت نے اپنے ٹیکسز کی شرح میں بتدریج کمی کرکے 18.5فیصد اضافہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو اپنے ٹویٹ میں وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا کہ ‏پاکستانی کرنسی کے مطابق اس وقت ہندوستان میں پٹرول245روپے ، بنگلہ دیش میں 175.33روپے،سعودی عرب میں 104.20روپے اور یو اے ای میں 111.42روپے،چین میں پٹرول 194 روپے،سری لنکا میں 154روپے،آذربائیجان 98.65روپے اور ہانگ گانگ میں425.25روپے فی لیٹر ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اب بھی دنیا کے بہت سے ممالک کی نسبت پٹرول سستا فراہم کررہا ہے۔

اسلام آباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments