وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت کامیاب پاکستان پروگرام کے مشاورتی بورڈ کا اجلاس

اجلاس میں تمام فریقین کی مشاورت سے پروگرام کے پہلوئوں کو حتمی شکل دیدی گئی،حکومت کے کامیاب پاکستان پروگرام سے کمزور طبقے کا معیار زندگی بلند ہوسکے گا، شوکت ترین

جمعہ 17 ستمبر 2021 22:27

وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت کامیاب پاکستان پروگرام کے مشاورتی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 ستمبر2021ء) وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ حکومت کے کامیاب پاکستان پروگرام سے کمزور طبقے کا معیار زندگی بلند ہوسکے گا،پروگرام میں بنک کم آمدنی والے طبقے کے ساتھ مائیکروفنانس اداروں کے ذریعے منسلک ہوں گے۔وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت کامیاب پاکستان پروگرام کے مشاورتی بورڈ کا اجلاس ہو ا جس میں تمام فریقین کی مشاورت سے پروگرام کے مجتپف پہلوئوں کو حتمی شکل دیدی گئی ،اجلاس میں پروگرام کے تحت بنکوں اور مائیکرو فنانس اداروں سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا گیااجلاس میں فنڈز کے اجراء ور سہ ماہی جائزے کا بھی فیصلہ کیا گیا ۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیئے کے مطابق کامیاب پاکستان انفارمیشن سسٹم تشکیل دیکر ٹول فری نمبر فراہم کیا جائے گا، یہ نظام تصدیق اور توثیق کیلئے نادرا اور احساس ڈیٹا کے ساتھ منسلک کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ حکومت کے کامیاب پاکستان پروگرام سے کمزور طبقے کا معیار زندگی بلند ہوسکے گا، اس پروگرام میں بنک کم آمدنی والے طبقے کے ساتھ مائیکروفنانس اداروں کے ذریعے منسلک ہوں گے، کامیاب پاکستان پروگرام مختلف مراحل میں شروع کیا جائے گا،پہلے مرحلے میں پسماندہ اور غریب اضلاع کے مستحقین شامل ہوں گے

اسلام آباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments