وفاقی دارالحکومت میں نالوں کی صفائی کا کام تیزی سے جاری

جمعہ 17 ستمبر 2021 20:10

اسلام آباد۔17ستمبر  (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 ستمبر2021ء) :کپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی انتظامیہ کی خصوصی ہدایت پر متعلقہ شعبہ اسلام آباد کے تمام نالوں کی صفائی کا کام تیزی سے کررہا ہے۔ سی ڈی اے سے جاری پریس ریلیز کے مطابق سی ڈی اے انتظامیہ کی ہدایات کی روشنی میں متعلقہ شعبہ نے اسلام آباد کے سیکٹر ایچ ایٹ میں فیض احمد فیض روڈ پر دونوں نالوں کی صفائی کا کام 90فیصد سے زائد مکمل کرلیا گیا ہےجبکہ سیکٹر ایچ نائن میں نمل یونیورسٹی کے عقب میں نالے کی صفائی آخری مراحل میں ہے۔

مزید برآں اسلام آباد کے سیکٹر آئی نائن میں واقع وارسک روڈ پر نالے کی صفائی کا کام مکمل کرلیا گیا ہے۔ اسی طرح آئی نائن مرکز میں پوٹھوہار روڈ پر دونوں نالوں، منگل بازار سے ملحقہ نالہ، سروس روڈ سائوتھ سیکٹر آئی نائن کا نالہ کی صفائی مکمل کرلی گئی ہے جبکہ آئی نائن ٹو گلی نمبر ایک کا نالہ کی صفائی کا کام اسی فیصد سے زائد مکمل کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں سیکٹر آئی ٹین مرکز سوہنی روڈ کے نالہ کی صفائی کا کام بھی مکمل کرلیا گیا ہے، اسی طرح کورنگ روڈ پر واقع کورنگ نالہ کی صفائی کا کام بھی مکمل کرلیا گیا ہے، آئی جے پی روڈ سے منسلک نالہ کی صفائی کا کام تیزی سے جاری ہے، جبکہ سیکٹر آئی ایٹ میں امبارگاہ کے عقب میں نالہ کی صفائی نوے فیصد سے زائد مکمل کرلی گئی ہے، اسی طرح آئی ایٹ ون گلی نمبر گیارہ کا نالہ بھی صاف کردیا گیا ہے، جبکہ ئیں ایٹ سروس روڈ سائوتھ پر واقع نالہ کی صفائی آخری مراحل میں ہے- اسلام آباد کے سیون اپ چوک آئی نائن، سروس روڈ نارتھ آئی نائن اور سروس روڈ نارتھ آئی ٹین میں نالوں کی صفائی کا کام 90فیصد سے زائد مکمل کرلیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں اسلام آباد کے سیکٹر ایف سکس، ایف سیون، ایف ایٹ، ایف ٹین، ایف الیون، جی سیون، جی سکس، ای سیون کے نالوں کی صفائی کا کام بھی مکمل کرلیا گیا ہے جبکہ مین ہول کور، گرڈینگ کی صفائی کا کام تیزی سے جاری ہے۔ 
اس ضمن میں سی ڈی اے انتظامیہ کی جانب سے ہدایت جاری کی گئی ہے کہ وفاقی دارالحکومت کے نالوں کی صفائی کا کام جلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ پانی کی روانی کو بحال رکھا جاسکے۔سی ڈی اے انتظامیہ کی جانب سے شہریوں سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ نالوں کو انکی اصل شکل میں برقرار رکھنے کے لئے نالوں کی صفائی کا خاص خیال رکھیں اور اپنے گھروں کا کچرا نالوں کی بجائے کچرا دانوں میں ڈمپ کریں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں