ووٹ کی عزت کا رونا رونے والے خود ووٹ کی بے توقیری کرتے ہیں، عمران خان کے سپاہی صاف شفاف انتخابات کا مقدمہ لڑتے رہیں گے، عالیہ حمزہ ملک

پیر 20 ستمبر 2021 16:16

ووٹ کی عزت کا رونا رونے والے خود ووٹ کی بے توقیری کرتے ہیں، عمران خان کے سپاہی صاف شفاف  انتخابات کا مقدمہ لڑتے رہیں گے، عالیہ حمزہ ملک
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2021ء) پاکستان تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی اور پارلیمانی سیکرٹری برائے تجارت عالیہ حمزہ ملک نے کہا ہے کہ ووٹ کی عزت کا رونا رونے والے خود ووٹ کی بے توقیری کرتے ہیں، عمران خان کے سپاہی صاف شفاف انتخابات  کا مقدمہ لڑتے رہیں گے۔

(جاری ہے)

پیر کو وکیل ڈاکٹر محمد زبیر سرفراز کے ہمراہ الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عالیہ حمزہ ملک نے کہا کہ ووٹ خرید کر سینیٹ الیکشن چوری کیا گیا، اگلا مقدمہ ہم ٹھپہ  مافیا کے خلاف لڑ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم بار بار یاد کراتے رہیں گے کہ انتخابات  صاف اور شفاف ہوں۔ عالیہ حمزہ ملک نے کہا کہ وڈیو سکینڈل کیس عالیہ حمزہ اور عمران خان کا نہیں ہے، یہ کیس پورے ملک کا ہے۔ وکیل ڈاکٹر محمد زبیر سرفراز نے کہا کہ کورٹ نے 11 اکتوبر تک کیس کی سماعت ملتوی کر دی ہے، ہم اس حق میں ہیں کہ ملک سے کرپٹ پریکٹسز ختم ہونی چاہئیں، امید کرتے ہیں کہ فیصلہ انصاف پر مبنی ہوگا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں