وزیرِ اعظم کی سعودی قیادت کو قومی دن کی مبارکباد

جمعرات 23 ستمبر 2021 14:49

وزیرِ اعظم کی سعودی قیادت کو قومی دن کی مبارکباد
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2021ء) سعودی عرب کے قومی دن پر وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان کا اپنے تہنیتی پیغام میں کہا ہے کہ دعا ہے کہ دور اندیش قیادت کے زیرِ سایہ سعودی عرب میں ترقی کا سفر جاری رہے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستانی حکومت اور عوام کی طرف سے سعودی عرب کو91 ویں قومی دن پرمبارک باد پیش کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان، ولی عہد محمد بن سلمان اور سعودی عوام کو قومی دن مبارک ہو۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں