میں پٹھان ہوں، مجھے پنجابیوں سے محبت، بلوچوں پر فخر اور سندھیوں سے عقیدت ہے ، ڈپٹی چیئر مین سینٹ

جمعرات 23 ستمبر 2021 23:47

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2021ء) ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی نے کہاہے کہ میں پٹھان ہوں، مجھے پنجابیوں سے محبت، بلوچوں پر فخر اور سندھیوں سے عقیدت ہے اور پاکستان کے دشمنوں سے نفرت ہے۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ میں پٹھان ہوں، مجھے پنجابیوں سے محبت، بلوچوں پر فخر اور سندھیوں سے عقیدت ہے اور پاکستان کے دشمنوں سے نفرت ہے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی نے کہاکہ زندہ اور باشعور قومیں اپنے ثقافتی وروایتی اقدار اور تاریخی ورثے کی پاسداری کرتی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ اپنے ملک کی ہر ثقافت کو سلام پیش کرتا ہوں۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کی ثقافت کا اپنا ایک رنگ ہے، پاکستانی ثقافت کو ہر پہلو پیار، امن اور بھائی چارے کو پروان چڑھاتا ہے، تمام پشتون بھائیوں اور پورے ملک میں بسنے والی ثقافتوں کو مبارکباد دیتا ہوں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں