اظہر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق اصل نمبرز سے لاعلم نکلے

پٹرول قیمت میں اضافہ اوگرا تجویر پر ہوا، اصل نمبرز وزارت خزانہ کو معلوم ہوں گے، حماد اظہر

ہفتہ 16 اکتوبر 2021 23:19

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2021ء) وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق اصل نمبرز سے لاعلم نکلے۔ ایک انٹرویو میں حماد اظہر نے کہاکہ اوگرا کی تجاویز پر ہی پٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ شاید کچھ کم زیادہ ہو، لیکن اصل نمبرز وزارت خزانہ کو ہی معلوم ہوں گے۔

(جاری ہے)

وزیر توانائی نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرنا سب سے مشکل کام ہوتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ حکومت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کا بوجھ خود بھی برداشت کررہی ہے،عالمی سطح پر پٹرول کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔وفاقی وزیر توانائی نے کہا کہ پٹرولیم لیوی 30 روپے سے ساڑھے 5 روپے تک لاچکے ہیں، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریلیف دینے کی حکومتی گنجائش کم ہوتی جارہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ عالمی منڈی میں طلب و رسد پر تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، آئی ایم ایف کے کہنے پرنہیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں