مہنگائی کے طوفان کا مقابلہ کر نے کا وقت آگیا ہے ،

ملک گیر مہنگائی کے خلاف سڑکوں پر نکلنا ہوگا، شہباز شریف

پیر 18 اکتوبر 2021 16:43

مہنگائی کے طوفان کا مقابلہ کر نے کا وقت آگیا ہے ،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2021ء) اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہاہے کہ مہنگائی کے طوفان کا مقابلہ کر نے کا وقت آگیا ہے ، ملک گیر مہنگائی کے خلاف سڑکوں پر نکلنا ہوگا ۔

(جاری ہے)

شہباز شریف نے مشترکہ پارلیمانی پارٹی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مہنگائی نے عوام کی قمر توڑ دی ہے ،ایک وقت کی روٹی کو لوگ ترس رہے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ مہنگائی کا سیلاب عوام کو بہا کے لے جا رہا ہے ،وقت آگیا ہے مہنگائی کے طوفان کا مقابلہ کرنے کا ،ملک گیر مہنگائی کے خلاف سڑکوں پر نکلنا ہو گا۔ انہوںنے کہاکہ مہنگائی اور معاشی تباہی کا زمہ دار صرف اور صرف عمران نیازی ہے ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں