نور مقدم قتل کیس ،ظاہر جعفر کے والدین نے ٹرائل کورٹ کے فیصلے کے خلاف ہائی کورٹ میں اپیل دائر کر دی۔

پیر 18 اکتوبر 2021 20:45

نور مقدم قتل کیس ،ظاہر جعفر کے والدین نے ٹرائل کورٹ کے فیصلے کے خلاف ہائی کورٹ میں اپیل دائر کر دی۔
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2021ء) نور مقدم قتل کیس کے مرکزی ملزم ظاہر جعفر کے والدین نے ٹرائل کورٹ کے فیصلے کے خلاف ہائی کورٹ میں اپیل دائر کر دی۔تفصیلات کے مطابق نور مقدم قتل کیس میں گرفتار زاکر جعفر نے فرد جرم عائد کرنے کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔

(جاری ہے)

ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ کیس کے تفتیشی کی خواہش پر چارج فریم نہیں کیا جاسکتا، ٹرائل کورٹ کا فیصلہ خلاف قانون اور اختیارات کا غلط استعمال ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ ٹرائل کورٹ کے 14 اکتوبر کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے،ٹرائل کورٹ نے 14 اکتوبر کو نور مقدم قتل کیس کے ملزمان پر فرد جرم عائد کی تھی۔قبل ازیں سپریم کورٹ نے نور مقدم قتل کیس میں مرکزی ملزم ظاہر جعفرکی والدہ عصمت ذاکرکی ضمانت منظور کرلی اور دس لاکھ کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔والد ذاکرجعفر کی درخواست ضمانت واپس لینے کی بنیادپرنمٹادی

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں