موجودہ دور حکومت میں میڈیا پر تاریخ کی بدترین سینسرشپ ہے،نیر حسین بخاری

سلیکٹڈ حکومت اپنے لئے صحافی بھی سلیکٹڈ چاہتی ہے، حکومتی پالیسیوں پر تنقید کرنا اور اختلاف رکھنا ہر ایک شخص کا آئینی حق ہے، بیان

ہفتہ 23 اکتوبر 2021 15:24

موجودہ دور حکومت میں میڈیا پر تاریخ کی بدترین سینسرشپ ہے،نیر حسین بخاری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2021ء) پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے سیکرٹری جنرل نیرحسین بخاری نے کہا ہے کہ موجودہ دور حکومت میں میڈیا پر تاریخ کی بدترین سینسرشپ ہے،سلیکٹڈ حکومت اپنے لئے صحافی بھی سلیکٹڈ چاہتی ہے، حکومتی پالیسیوں پر تنقید کرنا اور اختلاف رکھنا ہر ایک شخص کا آئینی حق ہے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ تنقید کرنے پر صحافی عاصمہ شیرازی پر مسلسل حملے قابل مذمت ہیں، عاصمہ شیرازی کا فون ٹیپ کرنا اور رسیدیں مانگنا ایک صحافی کو ڈرانے دھمکانے کی کوشش ہے۔ انہوںنے کہاکہ حکومت کی جانب سے مسلسل عاصمہ شیرازی پر حملوں اور آزادی صحافت پر قدغن کی شدید مذمت کرتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں