صدرمملکت کا دہشت گردی کے واقعات میں شہید فوج کے جوانوں کے اہل خانہ سے ٹیلی فون پر اظہار تعزیت

ہفتہ 23 اکتوبر 2021 23:17

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2021ء) صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے دہشت گردی کے مختلف واقعات میں شہید ہونے والے پاک فوج کے جوانوں کے سوگوار خاندانوں کو ہفتہ کے روز ٹیلی فون کئے اور پسماندگان سے اظہار تعزیت کیا۔صدرمملکت نے 17 اکتوبر کو شمالی وزیرستان میں شہید ہونے والے سیف اللہ خٹک کے اہل خانہ کو ٹیلی فون کیا۔

(جاری ہے)

دریں اثنا ء انہوں نے سپاہی محمد فہد اور تنویر احمد کے اہلخانہ سے بھی بات چیت کی جو اس سال 5 اکتوبر کو شمالی وزیرستان میں ایک دھماکے میں شہید ہوگئے تھے۔یہ ٹیلی فون صدر مملکت نے معمول کی روایت کے تحت کئے، صدر ڈاکٹر عارف علوی نے پاک فوج کے شہیدجوانوں کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ پوری قوم ان کے غم میں برابرکی شریک ہے۔صدر مملکت نے اس سال 4 اکتوبر کو شمالی وزیرستان میں شہید ہونے والے سپاہی عامر اقبال کے اہل خانہ کو بھی ٹیلی فون کیا۔ صدر نے سوگوار خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے شہید جوانوں کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی اور قوم کی سکیورٹی کے لیے ان کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں