احتساب عدالت،راجہ پرویز اشرف وغیرہ کے خلاف کارکے ریفرنس کی سماعت شریک ملزم کی طرف سے نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت بریت درخواست پر نیب سے جواب طلب

پیر 25 اکتوبر 2021 17:57

اسلام آباد۔25اکتوبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2021ء) :احتساب عدالت کے جج سیداصغر علی کی عدالت نے سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف وغیرہ کے خلاف کارکے ریفرنس میں شریک ملزم کی طرف سے نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت بریت درخواست پر نیب سے جواب طلب کرلیا۔

(جاری ہے)

پیر  کو سماعت کےدوران  نیب پراسیکیوٹر وسیم جاوید اور تفتیشی افسر عدالت پیش ہوئے،اس موقع پر وکیل صفائی ارشد تبریز نے ریفرنس کے شریک ملزم کی طرف سے نئے ترمیمی نیب آرڈیننس کے تحت بریت درخواست دائر کردی جس پر عدالت نے نیب سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت10 نومبر تک کیلئے ملتوی کردی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں