وزیراعظم کا سعودی عرب کی جانب سے امداد پر اظہار تشکر

سعودی عرب ہمیشہ سے مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ رہا ہے۔ وزیراعظم

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 27 اکتوبر 2021 12:03

وزیراعظم کا سعودی عرب کی جانب سے امداد پر اظہار تشکر
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 اکتوبر 2021ء) : وزیراعظم نے سعودی عرب کی جانب سے امداد پر اظہار تشکر کیا۔ تفصیلات کے مطابق مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سعودی عرب نے ہمیشہ مشکل میں پاکستان کی مدد کی۔ سعودی عرب نے ایسے موقع پر مدد کی جب دنیا کومہنگائی کا سامنا ہے۔ وزیراعظم نے سعودی حکومت اور ولی عہد کا امدادی رقم کی فراہمی کے اقدام پر شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب ہمیشہ سے مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ رہا ہے، بشمول سعودی عرب نے ایسے وقت پاکستان کا ساتھ دیا جب دنیا کو مہنگائی کا سامنا ہے۔
خیال رہے کہ سعودی عرب پاکستا ن کو 3 ارب ڈالر امدادی رقم اور1.2 ارب ڈالر مؤخر تیل کی ادائیگیوں کے لیے بھی فراہم کرے گا۔

(جاری ہے)

سعودی عرب نے پاکستان کو 3 ارب ڈالر دئے۔ سعودی فنڈ برائے ترقی نے اسٹیٹ بینک میں رقم جمع کروائی گئی۔

سعودی میڈیا کے مطابق سعودی عرب نے زرمبادلہ ذخائر کے استحکام کے لیے پاکستان کی مدد کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق سعودی عرب پاکستان کو ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کا ادھار تیل بھی دے گا۔ سعودی عرب کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ سعودی عرب، پاکستان کی معیشت کو سہارا دینے پر ہمیشہ گامزن رہے گا۔ سعودی عرب کی جانے والی امداد سے متعلق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ سعودی ترقیاتی بینک 3 ارب ڈالر اسٹیٹ بینک کو دے گا اور تیل خریداری میں بھی مدد دی جائے گی۔

جبکہ وزیر توانائی حماد اظہر کا کہنا ہے کہ سعودی ترقیاتی فنڈ پاکستان کو موخر ادائیگیوں کی سہولت پر تیل فراہم کرے گا، پاکستان کو سالانہ 1 ارب 20 کروڑ ڈالر کا تیل ملےگا۔ انہوں نے کہا کہ سعودی امداد سے تجارت اور فاریکس اکاونٹس پر دباؤ کم کرنے میں مدد ملے گی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں