چئیرمین ایف بی آر کی فیلڈ دفاتر کو ٹیکس گزاروں کے تمام مسائل فوری طور پرحل کرنے کی ہدایت

جمعہ 26 نومبر 2021 17:56

چئیرمین ایف بی آر کی فیلڈ دفاتر کو  ٹیکس گزاروں کے تمام مسائل فوری طور پرحل  کرنے کی ہدایت
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 نومبر2021ء) فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کے چئیرمین ڈاکٹرمحمداشفاق احمد نے   فیلڈ دفاتر کو  ٹیکس گزاروں کے تمام مسائل کو فوری طور پرحل  کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے  واضح کیا ہے کہ اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے یہ بات جمعہ کویہاں  ایف بی آر ہیڈکوار ٹرز میں ہر ماہ تسلسل سے منعقد ہونے والی ای کچہری کے دوران ٹیکس گزاروں کی شکایات سنتے ہوئے کہی۔

چیئرمین ایف بی آرنے ای کچہری کے ذریعے ٹیکس گزاروں کی آن لائن شکایات سنیں جنہوں نے کال کرکے براہ راست   چیئرمین ایف بی آر کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔چیئرمین ایف بی آر نے ٹیکس گزاروں کو یقین دہانی کروائی کہ ان کے مسائل کے فوری حل کے لئے ایف بی آر  ہر ممکن اقدامات اٹھا رہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے شکایات کے تدارک کے لئے فوری احکامات جاری کئے اور ٹیکس گزاروں کی طرف سے پیش کی جانے والی تجاویز کا خیر مقدم کیا اور  انہیں یقین دلایاکہ ان کی تجاویز پر سنجیدگی سے غور کیا جائے گا۔

چئیرمین ایف بی آر نے مزید کہا کہ کسی بھی قسم کی شکایت کی صورت میں ٹیکس گزار اورشہری اپنے قریبی ریجنل ٹیکس آفس اور کسٹمز کولیکٹوریٹ سے رجوع کریں۔چئیرمین ایف بی آر نے تمام فیلڈ دفاتر کو ہدایات جاری کی ہیں کہ ٹیکس گزاروں کے تمام مسائل کو فوری طور پرحل کیا جائے  اور واضح کیا ہے کہ اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں