سابق سیکرٹری پانی و بجلی شاہد رفیع اور دیگر کے خلاف رینٹل پاور ریفرنس پر ساعت تین دسمبر تک ملتوی

عدالت کی نیب کو تین دسمبر تک رسول خان محسود کی بریت کی درخواست پر جواب جمع کرانے کی ہدایت

ہفتہ 27 نومبر 2021 14:39

سابق سیکرٹری پانی و بجلی شاہد رفیع اور دیگر کے خلاف رینٹل پاور ریفرنس پر ساعت تین دسمبر تک ملتوی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 نومبر2021ء) احتساب عدالت نے سابق سیکرٹری پانی و بجلی شاہد رفیع اور دیگر کے خلاف رینٹل پاور ریفرنس پر ساعت تین دسمبر تک ملتوی کر دی ۔ہفتہ کو کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی۔نیب پراسیکیوٹر سہیل عارف اور دیگر عدالت میں پیش ہوئے ۔

(جاری ہے)

سابق ایم ڈی پیپکو رسول خان محسود کی نیب ترامیمی آرڈیننس کے تحت بریت کی درخواست پر نیب نے رسول خان محسود کی بریت کی درخواست پر جواب جمع کرانے کے لیے مہلت مانگ لی۔عدالت نے نیب کو تین دسمبر تک رسول خان محسود کی بریت کی درخواست پر جواب جمع کرانے کی ہدایت کی ۔ بعد ازاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت تین دسمبر تک ملتوی کردی ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں