ٹوئٹ کر کے آٹے، چینی، بجلی، گیس، دوائی کی قیمت کم نہیں ہوگی، مریم اور نگزیب

ملک بھر سے آئے تاجر احتجاج کر رہے ہیں، عوام کی مفلسی بے بسی کا مزید مذاق نہ اڑائیں، ترجمان (ن)لیگ

منگل 30 نومبر 2021 16:14

ٹوئٹ کر کے آٹے، چینی، بجلی، گیس، دوائی کی قیمت کم نہیں ہوگی، مریم اور نگزیب
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2021ء) ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب نے وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری کے بیان پر کہا ہے کہ ٹوئٹ کر کے آٹے، چینی، بجلی، گیس، دوائی کی قیمت کم نہیں ہوگی۔مریم اورنگزیب نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ ٹوئٹ کر کے کونسے ملک کے آٹے، چینی، بجلی، گیس، سبزیاں سستی ہونے کی اطلاع دے رہے ہیں، فواد صاحب جھوٹے ٹوئٹ کرنے کے بجائے عمران صاحب سے کہیں کہ وہ وزیراعظم آفس سے باہر نکلیں، ملک بھر سے آئے تاجر احتجاج کر رہے ہیں، عوام کی مفلسی بے بسی کا مزید مذاق نہ اڑائیں۔

(جاری ہے)

مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب باہر آئیں اور احتجاج کرنے والے اساتذہ کے مطالبات سنیں، پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر موجود سرکاری ملازمین کے احتجاج کا جواب دیں، آج ڈاکٹرز، طلبہ، اساتذہ، تاجر سب سڑکوں پر ہیں۔انہوںنے کہاکہ صنعت کار، مزدور، سرکاری ملازمین اور مظلوم عوام عمران صاحب کے ظلم کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔انہوں نے فواد چوہدری کو مخاطب کرتے ہوئے مزید کہا کہ آپ کیوں جھوٹ بولتے ہیں، کیوں عوام کی بے بسی، غربت اور مفلسی کا مزاق اڑاتے ہیں کیوں عوام کو کچھ دے نہیں سکتے تو کم از کم زبان ہی بند رکھیں، آپ عوام کی فریادیں، مطالبات اور بد دعائیں سنیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں