اسلام آباد میں پہلی پلاسٹک روڈ پر کام شروع کردیا گیا

اتاترک ایونیو پر ایک کلومیٹر کو پلاسٹک روڈ میں تبدیل کیا گیا ہے، ایک کلومیٹر روڈ پر 70 ٹن پلاسٹک استعمال ہوگا، فی الحال ہیوی ٹریفک نہیں چل سکے گی، ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کیلئے پلاسٹک کو سڑکوں کی تعمیر کیلئے استعمال کیا جائے گا۔ چیئرمین سی ڈی اے

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 2 دسمبر 2021 21:56

اسلام آباد میں پہلی پلاسٹک روڈ پر کام شروع کردیا گیا
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 دسمبر2021ء) اسلام آباد میں پہلی پلاسٹک روڈ پر کام شروع کردیا گیا ہے ،اتاترک ایونیو پر ایک کلومیٹر پلاسٹک روڈ تعمیر کی جا رہی ہے، ایک کلومیٹر روڈ پر 70 ٹن پلاسٹک استعمال ہوگا، فی الحال پلاسٹک روڈ پر ہیوی ٹریفک نہیں چل سکے گی۔ڈان نیوز کے مطابق چیئرمین سی ڈی اے عامر علی احمد نے پلاسٹک روڈ کا افتتاح کردیا ہے، ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کیلئے پلاسٹک کی ری سائیکلنگ کرکے پلاسٹک کو سڑکوں کی تعمیر کیلئے استعمال کیا جائے گا، جس کے تحت تجرباتی طور پر اسلام آباد میں پہلی پلاسٹک روڈ پر کام کا آغاز کردیا گیا ہے ،اتاترک ایونیو پر ایک کلومیٹر پلاسٹک روڈ تعمیر کی جا رہی ہے، مزید بتایا گیا ہے کہ ایک کلومیٹر روڈ پر 70 ٹن پلاسٹک استعمال ہوگا، پلاسٹک کو جلانے کی بجائے سڑک کے میٹریل میں مکس کردیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)


یہ ٹیکنالوجی مفت اور سب کیلئے ہوگی، سرکاری اور پرائیویٹ سیکٹرز بھی استعمال کرسکیں گے، ٹیسٹنگ کے بعد میٹریل کو ہیوی روڈ کیلئے بھی استعمال کیا جائے گا۔ سی ڈی اے نے ایک ماہ قبل ٹیسٹنگ کے طور پر ایف نائن پارک میں تین سو میٹر کا ٹکرا پلاسٹک میٹریل میں تبدیل کیا تھا۔ فی الحال پلاسٹک روڈ پر ہوی ٹریفک نہیں چل سکے گی، اس عمل کو ٹیسٹنگ کے مختلف مراحل میں گزارنے کے بعد ہی ہیوی ٹریفک کیلئے بنایا جائے گا۔ سی ڈی اے اور سڑکوں کی تعمیر کے ماہرین کا کہنا ہے کہ پلاسٹک روڈ عام روڈ کے مقابلے میں زیادہ پائیدار ہوگی، یہ سڑک واٹرپروف ہوگی اور عام سڑک کی نسبت اخراجات آدھے سے بھی کم ہوں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں