معذو ر افراد کے عالمی دن پر چیئر مین سینیٹ محمد صادق سنجرانی اور ڈپٹی چیئر مین سینیٹ مرزامحمد آفریدی کے پیغامات

جمعہ 3 دسمبر 2021 19:11

اسلام آباد۔3دسمبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی - اے پی پی ۔ 03 دسمبر2021ء) :چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی نے کہا کہ معذو ر افراد کے عالمی دن کو منانے کا مقصد معذورافراد کے حقوق کے سلسلہ میں آگاہی پیدا کرنا اور معاشرے میں ان کی اہمیت و افادیت کو اجاگر کرنا ہے۔ جمعہ  کو جاری کردہ اپنے اپنے الگ الگ پیغامات میں  انہوں نے کہا کہ  معذور افراد کو زندگی کے ہر شعبہ میں یکساں مواقع فراہم کرنا ہوں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ معذور وں کو حقوق کی فراہمی معاشرے میں مساوات اور انصاف کے قیام کیلئے ضروری ہے۔ پاکستان میں احساس پروگرام کے تحت معذور افراد کو علاج کی مفت سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ ہمیں زندگی کے تمام شعبوں میں خصوصی افراد کو مساوی ترقیاتی مواقع فراہم کرنے کیلئے کوششیں تیز کرنی چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ معاشرے کو ان افراد کی ضروریات کا احساس ہونا چاہئے اور ان کی ضروریات سے نمٹنے کیلئے ٹھوس اقدامات کرنے چاہئیں۔معذوروں کو خود مختار بنانے کیلئے موثر قانون سازی کیلئے کوشاں ہیں۔ حکومت پاکستان معذور افراد کو تعلیم اور ملازمتوں کے یکساں مواقع فراہم کرنے کیلئے سرگرم ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں