ورلڈ بینک کنٹری ڈائیریکٹر کی چیئرمین ایف بی آر سے ملاقات،پروگرام پاکستان ریزز ریونیو پرکی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا

ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر کی چیئرمین ایف بی آر اور ان کی ٹیم کی پروگرام پر مکمل عمل درآمد کو یقنی بنانے کی کوششوں کی تعریف

منگل 7 دسمبر 2021 23:54

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2021ء) ورلڈ بینک کنٹری ڈائیریکٹر نے چیئرمین ایف بی آر سے ملاقات کی جس میں ورلڈ بینک کے پروگرام پاکستان ریزز ریونیو پرکی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر نے چیئرمین ایف بی آر اور ان کی ٹیم کی پروگرام پر مکمل عمل درآمد کو یقنی بنانے کی کوششوں کی تعریف کی۔

(جاری ہے)

کنٹری ڈائریکٹر نے ورلڈ بینک کی طرف سے اطمینان کا اظہار کیا ۔ایف بی آر ٹیم نے متفقہ نکات کو باہمی کوششوں سے موثر بنانے کیلئے پروگرام کے مختلف پہلوؤں کی نشاندہی کی،ورلڈ بینک نے ایف بی آر کو پروگرام پر عمل درآمد کرنے میں تعاون کی یقین دہانی کروائی،عنبرین افتخار، ممبر ریفارمز اینڈ ماڈرنائیزیشن، ایف بی آر، ندیم بشیر، پراجیکٹ ڈایریکٹر پی آر آر اور خالد جمیل ، چیف ریفارمز اینڈ ماڈرنائیزیشن بھی ملاقات میں موجو د تھے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں