کورونا کی بڑھتی شرح: شادی ہالز اور ریسٹورینٹس بند کرنے کا مطالبہ

کراچی میں کورونا مثبت کیسزکی شرح بھی بڑھ رہی ہے جس کے باعث اسپتالوں پر کسی بھی وقت دباؤ پڑ سکتا ہے، پی ایم اے

پیر 17 جنوری 2022 13:04

کورونا کی بڑھتی شرح: شادی ہالز اور ریسٹورینٹس بند کرنے کا مطالبہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2022ء) پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے شادی ہالز اور ریسٹورینٹس سمیت جلسے جلوسوں پر بھی پابندی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں کورونا مثبت کیسزکی شرح بھی بڑھ رہی ہے جس کے باعث اسپتالوں پر کسی بھی وقت دباؤ پڑ سکتا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر قیصر سجاد نے کہا کہ اومی کرون کیسز تیزی سے بڑھ رہے ہیں اور کراچی میں کورونا مثبت کیسزکی شرح بھی بڑھ رہی ہے جس کے باعث ہسپتالوں پر کسی بھی وقت دباؤ پڑ سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے کوروناکی چارلہروں میں سختی نہیں کی تاہم اب سختی کرنا ہوگی جس کے لیے شادی ہالز، ریسٹورینٹس اور جلسے جلوسوں کو بند کرنا ہوگا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں