وزیراعظم سے ممبر قومی اسمبلی فضل محمد خان کی ملاقات،چارسدہ میں پارٹی کی تنظیم سازی پر گفتگو

عمران خان ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر عوامی مسائل کیحل کے لئے بھرپور اقدامات اٹھانے کی بھی ہدایت

جمعرات 20 جنوری 2022 21:40

وزیراعظم سے ممبر قومی اسمبلی فضل محمد خان کی ملاقات،چارسدہ میں پارٹی کی تنظیم سازی پر گفتگو
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2022ء) وزیراعظم عمران خان سے ممبر قومی اسمبلی فضل محمد خان نے ملاقات کی۔ جمعرات کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں ضلع چارسدہ میں پارٹی کی تنظیم سازی اور ترقیاتی سکیموں سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے مقامی سطح پر کارکنوں کو متحرک کرکے پارٹی کو مضبوط بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر عوامی مسائل کیحل کے لئے بھرپور اقدامات اٹھانے کی بھی ہدایت کی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں