شہزاد اکبر کے بعد مزید 2 استعفے تیار، ایک وزیر شامل

ایک شخص کو تو وزیراعظم خود نکالنا چاہتے ہیں،دوسرے کی کرپشن کا کچا چھٹا وزیراعظم صاحب کی میز تک پہنچا ہے جس کو دیکھ کر وہ خود سر پکڑ کر بیٹھ گئے ہیں۔سینئر صحافی عارف حمید بھٹی کا دعویٰ

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 25 جنوری 2022 16:56

شہزاد اکبر کے بعد مزید 2 استعفے تیار، ایک وزیر شامل
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 جنوری2022ء) سینئر صحافی عارف حمید بھٹی کا کہنا ہے کہ شہزاد اکبر کے بعد دو اور استعفے بھی تیار ہیں جن میں ایک وزیر بھی شامل ہے۔انہوں نے جی این این نیوز کے پروگرام ’خبر ہے‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سابق معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر کے مستعفی ہونے پر تبصرہ کیا۔عارف حمید بھٹی نے کہا کہ دو استعفے اور تیار ہیں، لکھ لیے گئے ہیں جن میں ایک استعفیٰ کسی وزیر کا ہے۔

ایک شخص کو تو وزیراعظم عمران خان خود نکالنا چاہتے ہیں جب کہ دوسرے کی کرپشن کا کچا چھٹا وزیراعظم صاحب کی میز تک پہنچا ہے جس کو دیکھ کر وہ خود سر پکڑ کر بیٹھ گئے ہیں کہ اپوزیشن کی کرپشن بے نقاب کرنے کے دعوے کرنے والی حکومت میں بھی لوگ ہیں جن کا کرپشن کا بہت بڑا ریکارڈ ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا اس بارے میں حتمی طور پر نہیں کہا جا سکتا کہ وہ استعفے دیں گے یا نہیں بحرحال وزیراعظم کی جانب سے استعفے مانگ لیے گئے ہیں۔

۔واضح رہے کہ گذشتہ روز شہزاد اکبر عہدے مستعفی ہو گئے تھے۔ وزیراعظم عمران خان نے شہزاد اکبر کا استعفیٰ منظور کرلیا، شہزاد اکبر نے مشیر احتساب و داخلہ کے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں شہزاد اکبر کا کہنا تھا امید ہے عمران خان کی زیر قیادت احتساب کا عمل جاری رہے گا۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ میں نے اپنا استعفیٰ وزیر اعظم عمران خان کو بھیج دیا ہے۔

شہزاد اکبر کا مزید کہنا تھا کہ پارٹی سے وابستہ رہوں گا، قانونی برادری کے ممبر کی حیثیت سے اپنا حصہ ڈالتا رہوں گا۔ وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے احتساب و داخلہ شہزاد اکبر کو ان کے عہدے سے ہٹانے کی وجہ سامنے آگئی جس کے مطابق شہزاد اکبر کے استعفے کی وجہ وزیراعظم کی ناراضی تھی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں