&صدر عارف علوی کا اسلام آباد پولیس کے ہیڈ کانسٹیبل منور حسین کے لواحقین سے اظہار افسوس

ص*صدر کی بنوں میں شہید پاک فوج کے سپاہی سرفراز علی کے ورثائ سے تعزیت

بدھ 26 جنوری 2022 18:50

/اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جنوری2022ء) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جی -8، اسلام آباد حملے میں شہیدہونے پولیس جوان کے اہل خانہ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور ۔اسلام آباد پولیس کے ہیڈ کانسٹیبل منور حسین کے لواحقین سے اظہار افسوس کیا ۔

(جاری ہے)

صدر مملکت نے 13 جنوری کو بنوں میں پوسٹ پر حملے میں شہید ہونے والے پاک فوج کے سپاہی سرفراز علی کے ورثائ سے بھی ٹیلی فونک رابطہ کیا ۔ صدر عارف علوی نے شہدائ کو قوم کیلئے قربانی ، خدمات پر خراج عقیدت کیا صدر مملکت نے شہدائ کے درجات کی بلندی ، اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں