خورشید شاہ کے اہل خانہ اور شریک ملزمان کی ضمانت منسوخی کیس ،سپریم کورٹ کا ملزمان کے وکلا کو نیب کے جواب کی کاپیاں دینے کا حکم

جمعرات 27 جنوری 2022 15:53

خورشید شاہ کے اہل خانہ اور شریک ملزمان کی ضمانت منسوخی کیس ،سپریم کورٹ کا ملزمان کے وکلا کو نیب کے جواب کی کاپیاں دینے کا حکم
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2022ء) سپریم کورٹ نے پیپلز پارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ کے اہل خانہ اور شریک ملزمان کی ضمانت منسوخی کیس میں ملزمان کے وکلا کو نیب کے جواب کی کاپیاں دینے کا حکم دیدیا ۔ جمعرات کو جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی۔

(جاری ہے)

جسٹس عمر عطاء بندیال نے کہاکہ فریقین کے وکلا کو کاپیاں دے دیں پھر تفصیل سے کیس سنیں گے۔ نیب پراسیکیوٹر نے کہاکہ 15 فروری کو میرے بیٹے کی شادی ہے اس کے بعد کیس لگایا جائے۔عدالت نے کیس کی سماعت 21 فروری سے شروع ہونے والے ہفتے تک ملتوی کردی ۔نیب نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں خورشید شاہ کے اہل خانہ اور شریک ملزمان کی ضمانت منسوخی کیلئے رجوع کر رکھا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں