پی ٹی وی سپورٹس ایچ ڈی ہو چکا ، آئندہ تین سے پانچ ماہ میں تمام شہروں میں کیبل ڈیجیٹل پر منتقل ہو جائیگی،فواد چوہدری

جمعرات 27 جنوری 2022 15:53

پی ٹی وی سپورٹس ایچ ڈی ہو چکا ، آئندہ تین سے پانچ ماہ میں تمام شہروں میں کیبل ڈیجیٹل پر منتقل ہو جائیگی،فواد چوہدری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2022ء) وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ پی ٹی وی سپورٹس ایچ ڈی ہو چکا ہے، آئندہ تین سے پانچ مہینوں میں تمام شہروں میں کیبل مکمل طور پر ڈیجیٹل پر منتقل ہو جائے گی۔

(جاری ہے)

جمعرات کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ جو لوگ کیبل پر ایچ ڈی نہیں دیکھ پا رہے وہ بھی نئی ٹیکنالوجی سے آشنا ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ مختصر عرصے میں ہم نے یہ انقلاب برپا کیا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں