وزیر اطلاعات سے راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے وفد کی ملاقات

کاروبار کے لئے سازگار ماحول مہیاء کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے، راولپنڈی چیمبر کے زیر اہتمام جیمز، جیولری اور فیشن نمائش کا انعقاد خوش آئند ہے، مریم اور نگزیب

پیر 16 مئی 2022 21:39

وزیر اطلاعات سے راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے وفد کی ملاقات
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2022ء) وفاقی وزیراطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ کاروبار کے لئے سازگار ماحول مہیاء کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے، راولپنڈی چیمبر کے زیر اہتمام جیمز، جیولری اور فیشن نمائش کا انعقاد خوش آئند ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب سے راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے صدر ندیم رئوف کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی جس میں راولپنڈی چیمبر کے گروپ لیڈر سہیل الطاف، سمال چیمبر کے صدر شیخ آصف ادریس اور چیمبر ممبر اکرام عباسی موجود تھے۔

وزیر اطلاعات نے کہاکہ کاروبار کے لئے سازگار ماحول مہیاء کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ ملکی معیشت کو متعدد چیلنجز کا سامنا ہے، معیشت میں تاجر برادری کا کردار ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراطلاعات ونشریات نے کہاکہ معیشت کی بحالی کے لئے نجی شعبے اور چیمبر آف کامرس کی تجاویز کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ راولپنڈی چیمبر کے صدر ندیم رئوف نے وفاقی وزیر اطلاعات کو چیمبر کی جاری سرگرمیوں پر بریفنگ دی۔

صدر راولپنڈی چیمبر نے کہاکہ جیمز اینڈ جیولری نمائش میں پچاس سے زائد سٹال لگائے جائیں گے، نمائش میں ملک بھر سے نمائش کنندگان شرکت کر رہے ہیں جبکہ نمائش کے موقع پر کانفرنس اور بی ٹو بی ملاقاتوں کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ نمائش کا مقصد ایس ایم ای شعبے کو ترقی دینا اور قیمتی پتھروں کے کاروبار کو فروغ دینے کیلئے مقامی تاجروں اور صنعت کاروں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں