پی ٹی آئی کے وکیل نے غیر ملکی کمپنیوں سے فنڈنگ کو تسلیم کیا، اکبر ایس بابر

منگل 17 مئی 2022 15:44

پی ٹی آئی کے وکیل نے غیر ملکی کمپنیوں سے فنڈنگ کو تسلیم کیا، اکبر ایس بابر
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2022ء) پاکستان تحریکِ انصاف کے بانی رکن اکبر ایس بابر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے وکیل نے غیر ملکی کمپنیوں کی فنڈنگ کو تسلیم کیا۔الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اکبر ایس بابر نے کہا کہ انور منصور نے تسلیم کیا کہ اگر کوئی بیقاعدگی ہوئی تو تحریک انصاف ذمہ دار نہیں ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ قانون کہتا ہے کہ ڈونیشنز صرف انفرادی طور پر لی جاسکتی ہے، انور منصور نے تسلیم کیا غیر ملکی کمپنیوں سے فنڈنگ ہوئی۔انہوںنے کہاکہ خوش آئند بات یہ ہے کہ انور منصور نے کہا میرے دلائل مکمل ہوگئے، کل فنانس کے لوگ تفصیلات دیں گے، انشاء اللّٰہ ہماری تفصیلات ایک دن میں مکمل ہوجائینگی۔اکبر ایس بابر نے کہا کہ سابق وزیر اعظم عمران خان احتجاج کے ذریعے دبائو ڈال کر مرضی کا فیصلہ چاہتے ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں