وزیر اعظم شہباز شریف نے ملازمین کیلئے نئے ٹائم سکیل پالیسی کی منظوری دیدی

جمعہ 20 مئی 2022 00:01

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2022ء) وزیر اعظم شہباز شریف نے ملازمین کیلئے نئے ٹائم سکیل پالیسی کی منظوری دیدی۔ وزیر اعظم نے وزراء کمیٹی اور سرکاری ملازمین کیالائنس کے درمیان معاہدہ کے تحت پالیسی کی منظوری دی ۔

(جاری ہے)

سمری کے مطابق عرصہ دراز سے سکیل پروموشن رکنے والے ملازمین کیلئے فائدہ ہو گا،۔ دہائیوں سے جو ملازمین ایک کی سکیل پر کام کر رہے ان کو اگلے سکیل میں ترقی ملے گی۔ دس سال تک ایک ہی سکیل پر کام کرنے والا اگلے سکیل میں پروموٹ ہو جائے گا۔ اگلے سکیل میں پروموٹ ہونے کے بعد آٹھ سال بعد اگلے سکیل میں پروموشن مل جائے گی۔ سکیل پروموشن کے ساتھ تنخواہ و دیگر مراعات میں بھی اضافہ ہو جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں