ایف آئی اے کیسز کا ریکارڈ ماڈل ٹاؤن کی دو کوٹھیوں میں لے گئے،شیخ رشید

جمعرات 19 مئی 2022 20:56

ایف آئی اے کیسز کا ریکارڈ ماڈل ٹاؤن کی دو کوٹھیوں میں لے گئے،شیخ رشید
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2022ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے ن لیگ پر الزام عائد کیا ہے کہ ایف آئی اے کیسز کا ریکارڈ ماڈل ٹاؤن کی دو کوٹھیوں میں لے گئے، تمام کیسز کی فائلوں کو بھی بدلا گیا اور جن افسران کے پاس شریف خاندان کے کیسز تھے انہیں عہدوں سے ہٹا دیا گیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ ایف آئی اے کا سارا ریکارڈ ماڈل ٹاؤن لاہور کی دو کوٹھیوں میں لے جایا گیا ہے، جن افسران کے پاس شریف خاندان کے کیسز تھے انہیں عہدوں سے ہٹا دیا گیا اور تمام کیسز کی فائلوں کو بھی بدل دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ہفتہ بڑا اہم ہے، اس ہفتے اہم فیصلے ہوں گے، رانا ثنائ اللہ ایسی غلطی کریں گے جو ان کے گلے پڑے گی، خود کو این ا?ر او دینے کا ان کا 50 سال کا تجربہ ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اے این ایف میں 15 شہادتیں تھیں، کسی کو شہادت نہیں دینے دی، انہوں نے فرد جرم بھی نہیں لگنے دی۔شیخ رشید نے کہا کہ چور کو انصاف کے کٹہرے سے نہیں بچنا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ یہ نیب کو دھمکا رہے تھے، سپریم کورٹ نے انہیں روک کر تاریخی اور سنہری فیصلہ دیا، نیشنل سیکیورٹی کونسل میں کبھی معاشی فیصلے ہوتے ہیں ای سی ایل سے دو وزیر نام نہیں نکال سکتے، حتمی فیصلہ کابینہ کی منظوری سے ہوتا ہے۔اس حکومت نے آتے ہی ڈی جی ایف ا?ئی اے ثنائ اللہ عباسی کو ہٹا یا، پراسیکیوٹر نے عدالت میں کہا کہ ہمیں اس کیس میں دلچسپی نہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں