وزیراعظم کی امیر قطر شیخ تمیم بن حماد الثانی کو حکومتی باگ ڈور سنبھالنے کی 9ویں سالگرہ کے موقع پر مبارکباد

ہفتہ 25 جون 2022 23:44

وزیراعظم کی امیر قطر شیخ تمیم بن حماد الثانی کو حکومتی باگ ڈور سنبھالنے کی 9ویں سالگرہ کے موقع پر مبارکباد
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2022ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے امیر قطر شیخ تمیم بن حماد الثانی کو حکومتی باگ ڈور سنبھالنے کی 9ویں سالگرہ کے موقع پر مبارکباد دی اور قطر کی حکومت اور عوام کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہی- سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ اس پر مسرت موقع پر میں دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم نے کہا کہ امیر قطر کی قیادت میں قطر بڑے پیمانے پر ترقی کر رہا ہے اور پاکستان اور قطر کے درمیان دوطرفہ تعلقات بہترین ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں