عمران خان کا راولپنڈی سے پریڈ گراؤنڈ تک ریلی کی قیادت کرنےکا اعلان

پریڈ گراؤنڈ میں کل ہمارا تاریخی اسلام آباد جلسہ ہوگا، امپورٹڈ حکومت نے سخت گرمی میں عوام کوبدترین لوڈشیڈنگ اور تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے بوجھ تلے کچل دیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا ٹویٹ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 1 جولائی 2022 20:29

عمران خان کا راولپنڈی سے پریڈ گراؤنڈ تک ریلی کی قیادت کرنےکا اعلان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ یکم جولائی 2022ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ راولپنڈی سے پریڈ گراؤنڈ تک ایک ریلی کی قیادت کروں گا، پریڈ گراؤنڈ میں کل ہمارا تاریخی اسلام آباد جلسہ ہوگا، امپورٹڈ حکومت نے سخت گرمی میں عوام کوبدترین لوڈشیڈنگ اور تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے بوجھ تلے کچل دیا۔ انہوں نے ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ امپورٹڈ حکومت کے سیاسی عدمِ استحکام اور موسمِ گرما کے عروج پر عوام کو بےانتہاء لوڈشیڈنگ اور تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے بوجھ تلے کچلنے کیخلاف انشاءاللہ پریڈ گراؤنڈ میں کل ہمارا تاریخی اسلام آباد جلسہ ہوگا۔

میں راولپنڈی سے پریڈ گراؤنڈ تک ایک ریلی کی قیادت کروں گا۔ اس سے قبل چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اسلام آباد پالیسی انسٹی ٹیوٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا اس وقت یہ بحث جاری ہے کہ اس ملک کے ساتھ ہوا کیا ہے۔

(جاری ہے)

اکنامک سروے کے مطابق ہمارے دور میں معیشت بہتر ہورہی تھی۔تحریک انصاف کے دور میں زراعت انڈسٹری اور دیگر شعبوں میں بہتری آرہی تھی ۔

کونسی ایسی قیامت آگئی تھی کہ ہماری حکومت کو بیرونی سازش کے تحت ہٹایا گیا۔ ہمیں بتایا گیا کہ ہماری حکومت مہنگائی کنٹرول کرنے کی اہل نہیں، اب دو مہینے میں اتنی مہنگائی ہو گئی ہے جتنی ہمارے ساڑھے تین سال میں نہیں تھی۔ انہوں نے کہا جو قیمت اسوقت قوم مہنگائی اور لوڈشیڈنگ کی صورت میں ادا کر رہی ہے اسکا ذمہ دار کون ہی سب کو خوف ہے کہ ہماری معیشت سری لنکا کے حالات کی طرف جارہی ہے، اگر ایسا ہوا تو سب سے بڑا مسئلہ نیشنل سیکیورٹی کے لئے ہوگا۔

نیوز ایجنسی کے مطابق عمران خان نے کہا ملٹری سیکیورٹی ایک طرف ہے، معاشی سیکیورٹی اتنی ہی اہم ہے ۔جو چور ڈاکو ہم پر مسلط کیے گئے انکے گیارہ سو ارب معاف کیے گئے۔ امریکا چاہتا ہے کہ پاکستان میں بیسز مل جائیں اور پاکستان کو اپنے فائدے کے لئے استعمال کریں۔ کیا ہمارے ملک میں لوگوں کو خوف نہیں ۔جو کہتے ہیں ہم نیوٹرلز ہو کر پیچھے ہو گئے ہیں کیا یہ ان کا پاکستان نہیں ۔

معیشت نیچے جائے گی تو کیا نیوٹرلز کے لئے نقصان نہیں ہوگا ۔جن لوگوں کو ہم پر مسلط کیا گیا ان کا پاکستان میں کیا انٹرسٹ ہی ۔ انہوں نے کہا کرپشن کر کے باہر بھاگنے والے این آر او لے کر واپس آنا چاہتے ہیں۔رجیم چینج کا نقصان صرف پاکستان کو ہے۔آج ہمیں غلام بنایا جا رہا ہے۔ان لوگوں کو ہم پر مسلط کیا جا رہا ہے جنکا پاکستان میں کوئی مفاد نہیں۔جیسا ابھی چل رہا ہے ویسا چلتا رہا تو پاکستان کا کوئی مستقبل نہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں