ایران کے ساتھ باہمی تجارتی حجم میں بہتری کے لیے تمام رکاوٹیں دور کرنے بارے پرعزم ہیں، مفتاح اسماعیل

وزیر خزانہ سے ایرانی سفیر سید محمد علی حسینی کی ملاقات، دوطرفہ تجارت، اقتصادی و کاروباری روابط، مختلف شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال

بدھ 6 جولائی 2022 23:25

ایران کے ساتھ باہمی تجارتی حجم میں بہتری کے لیے تمام رکاوٹیں دور کرنے بارے پرعزم ہیں، مفتاح اسماعیل
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جولائی2022ء) وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ پاکستان ایران کے ساتھ باہمی تجارتی حجم میں بہتری کے لیے تمام رکاوٹیں دور کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے یہ بات ایرانی سفیر سید محمد علی حسینی سے ملاقات میںکہی ۔ ایرانی سفارتخانہ کے مطابق ایرانی سفیر نے بدھ کو وزارت خزانہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل سے ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

ملاقات میں دوطرفہ تجارت، اقتصادی و کاروباری روابط، مختلف شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔وزیر خزانہ کا کہناتھا پاک، ایران موجودہ تجارتی حجم مو زوں سطح پر نہیں۔پاکستان باہمی تجارتی حجم میں بہتری کے لیے تمام رکاوٹیں دور کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ ایرانی سفیر محمد علی حسینی کا اس موقع پر کہناتھا موجودہ حکومت کی اقتصادی پالیسیاں قابل قدر ہیں۔دونوں ممالک کے مابین توانائی، تجارت اور دیگر شعبوں میں تعاون کے وسیع مواقع موجود ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں