دھونس دھمکی کی حکمت عملی ناکام ہونے کہ بعد عمران خان پائوں پکڑنے پر اتر آئے ہیں، سینیٹر شیری رحمن

جمعہ 19 اگست 2022 16:22

دھونس دھمکی کی حکمت عملی ناکام ہونے کہ بعد عمران خان پائوں پکڑنے پر اتر آئے ہیں، سینیٹر شیری رحمن
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2022ء) وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے کہاہے کہ دھونس دھمکی کی حکمت عملی ناکام ہونے کے بعد عمران خان پائوں پکڑنے پر اتر آئے ہیں۔ اپنے بیان میں وفاقی وزیرنے کہاکہ دھونس دھمکی کی حکمت عملی ناکام ہونے کے بعد عمران خان پائوں پکڑنے پر اتر آئے ہیں، چند دن پہلے جنگ اور جہاد کی دھمکیاں دینے والے اب اداروں کو اپنی پالیسی پر نظرثانی کی درخواست کر رہے۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ عمران خان نے اپنی حکومت میں نیب اور طاقت کا بے دریغ استعمال کیا۔ انہوںنے کہاکہ کے پی میں احتساب کے ادروں کو تالا لاگا کر مخالفین کو انتقام کا نشانہ بنا کر کہتے ہیں نیب ہاتھ میں نہیں تھا۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ دوسروں سے تلاشی لینے والے اب کہتے ہیں وہ ایف آئی اے کو جواب دہ نہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ ان کے دور میں آصف علی زرداری، شہباز شریف اور دیگر کئی سیاسی رہنمائ ایف آئی اے کے سے سامنے پیش ہوئے۔

شیری رحمن نے سوال کیاکہ عمران خان نے اگر چوری نہیں کی تو تلاشی دینے سے کیوں ڈر رہے ہیں اگر کچھ غلط نہیں کیا تو جوابدہی اور احتساب سے کیوں بھاگ رہی ۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان کو ثابت کرنا ہوگا انہوں نے چوری نہی کی، قانون سب کے لئے ایک ہے۔انہوںنے کہاکہ عمران خان خود کو بادشاہ اور ادروں کو اپنی ملکیت سمجھا چھوڑ دیں

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں